سٹہ باز کمپنیوں نے پی ایس ایل میں پنجے گاڑھ لیے

سٹہ باز کمپنیوں نے پی ایس ایل میں پنجے گاڑھ لیے

ایک نیوز: پاکستان سپر لیگ میں اسپنوسر نیوز پورٹلز کا لبادہ اوڑھے سٹہ باز کمپنیوں کو پرموٹ کر رہے ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے کچھ اسپانسرز جیسے XBAT1، MCW Sports، Wolf777News، BJ Sports، اور MelBat  پی ایس ایل میں نظر آتے ہیں۔یہ نام کچھ جانے پہچانے معلوم ہوتے ہیں اور یہ بیٹنگ (جوا) سائٹس کے ناموں کی قریب قریب نقل ہیں۔

جوا ایکٹ 1977 کے تحت پاکستان میں کسی بھی قسم کی شرط لگانا غیر قانونی ہے اور اس قانون کے تحت صرف لائسنس یافتہ ”سیاحتی کمپلیکس“ میں جوے بازی کی اجازت ہے اور وہ بھی صرف غیر ملکیوں کیلئے ہے۔ 

ایک بڑا سوال اٹھتا ہے کہ یہ پی ایس ایل میں کیسے داخل ہوئے؟ غور سے دیکھا جائے تو مذکورہ بالا اسپانسرز شرط لگانے والی کمپنیاں نہیں ہیں، بلکہ ’رجسٹرڈ‘ کھیلوں کی ویب سائٹس ہیں۔

یہ کام اس وقت شروع ہوا جب Sky247.net نے 2021 میں پاکستان کرکٹ بورڈ میں شمولیت اختیار کی۔یہ پاکستان سپر لیگ کے بقیہ حصے کے لیے بطور اسپانسر آئے تھے،جو  کہ عالمی وبا کورونا کی وجہ سے روک دیا گیا تھا۔یہ پہلا موقع تھا جب بیٹنگ پلیٹ فارم ’Sky247‘ سے ملتے جلتے نام کی ویب سائٹ پاکستان میں آئی تھی۔  سوشل میڈیا صارفین کا کہناہے کہ مذکورہ پلیٹ فارم ملتے جلتے ناموں والی بیٹنگ سائٹس کی ملکیت ہیں۔ تاہم، ان کے دعووں کی حمایت کے لیے کوئی دستاویزات دستیاب نہیں ہیں۔ بھارتی حکومت پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کے لیے تیار نہیں، لیکن بھارتی سپانسرز پی ایس ایل میں بہت متحرک ہیں کیونکہ وہ یہاں پیسہ کما رہے ہیں۔