اے این ایف کی کارروائی، افغانی باشندے کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

اے این ایف کی کارروائی، افغانی باشندے کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

ایک نیوز: اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات کے خلاف  ملک گیر کارروائیاں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئےخضدار ہائی وے کراچی روڈ پر کارگو بس سے 170 کلو سے زائد چرس برآمد کی ہے جس میں دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ 

ترجمان اینٹی نارکو ٹکس فورس کے مطابق برآمد منشیات  کو پلاسٹک کے کنستروں میں چھپایا گیا تھا۔چمن چیک پوسٹ کے قریب افغان باشندے سے تین  کلو سے زائد مارفین اور دو  کلو سے زائد آئس برآمد ہوئی ہے۔ 
اس کے علاوہ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مانچسٹر جانے والے ملزم سے 38 گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔ جس میں گجرات کا رہائشی ملزم گرفتار ہوا ہے۔ انٹرنیشنل میل آفس راولپنڈی میں آسٹریلیا  کے لیئے بک کرائے گئے  پارسل سے  پردوں میں جزب شدہ آئس برآمد کی گئی ہے۔ پردوں میں جزب  کی گئی 15 کلو گرام  منشیات برآمد ہوئی  ہے۔ 

https://www.pnntv.pk/digital_images/large/2023-03-01/news-1677655937-1324.jpeg
اے این ایف نے کراچی میں مشکوک رکشہ سے 46 کلو سے زائد چرس اور دو کلو سے زائد ہیروئین برآمد کی ہے۔ ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ ، بحرین جانے کی کوشش کرنے والے دو مسافروں کے بیٹ سے منشیات بھرے کیپسول برآمد ہوئے ہیں۔ملزمان سے برآمد 144 کیپسول میں ہیروئن اور آئس بھری ہوئی تھی جس میں 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ملزمان کا تعلق اٹک اور ہری پور سے ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب ریلویز پولیس اسپیشل برانچ نےلاہور ریلوے اسٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی کاسمیٹکس کے کارٹن اپنی تحویل میں لے لیۓ ہیں۔ مخبر خاص کی اطلاع پر سپیشل برانچ ڈبل اے کارگو آفس میں چھاپہ مارا۔پولیس نے نان کسٹم پیڈ غیر ملکی کاسمیٹکس کے کارٹن اپنی تحویل میں لے لئے ہیں ۔غیر ملکی کاسمیٹکس کے 23 کارٹن کراچی سے لاہور بھجوائے گئے تھے۔کاسمیٹکس میں قیمتی پرفیوم، باڈی سپرے، لوشن اور خواتین کا میک اپ سامان شامل تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ نان کسٹم پیڈ سامان کو کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔