ڈاکٹروں کیلئے بری خبر

 ڈاکٹروں کیلئے بری خبر

ایک نیوز: پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن نے عطائیت کے خاتمے کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا ہے ۔  
رپورٹ کے مطابق پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن نے  جنرل فزیشن اور ڈینٹل سرجنز کے دو سے زائد مراکز صحت پر کام کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔  پنجاب میں جنرل فزیشن اور ڈینٹل سرجنز 3 سے 4 مراکز صحت سے رجسٹرڈ ہوتے رہے ہیں۔ عطائیوں سے ہزاروں روپے کے عوض اپنی رجسٹریشن ان کے کلینک سے کروا لیتے ہیں۔ کوالئیفائیڈ ڈاکٹر عطائی کے جس کلینک سے رجسٹرڈ ہوتا ہے وہاں سے پیسے لینے کے بعد مریضوں کو چیک نہیں کرتا ہے
 پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کا کہناہے کہ دو سے زائد کلینک سے رجسٹریشن کروانے کی وجہ سے صوبہ میں عطائیت بڑھ رہی تھی ۔  پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن کے ٹیمییں پنجاب بھر کے رجسٹرڈ مراکز صحت کی انسپکشن کریں گی۔ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے ڈاکٹروں کو جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے ۔ دو سے زائد کلینک پر کام کرنے والے ڈاکٹروں کے کلینک بھی سیل کیے جائیں گے