ایک نیوز: پاکستان سپر لیگ آٹھویں ایڈیشن کا لاہور میں ہونے والا تیسرا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق لاہور قلندرز نے اپنا تیسرا میچ سینٹری ورکرز کے نام کردیاہے۔ کل میچ سے قبل لاہور قلندرز کے کھلاڑی اور انتظامیہ سینٹری ورکرز کو خراج تحسین پیش کریں گے۔ لاہور قلندرز کی انتظامیہ سینٹری ورکرز کو خصوصی طور پر قذافی اسٹیڈیم میں میچ دکھائے گی ۔ لیگ میں اب تک لاہور قلندر کی چار میچ جیت چکی ہے جبکہ دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم اس وقت تک لیگ میں مشکلات کا شکار ہے۔
واضح رہے کہپی ایس ایل میچز کے دوران شہید پولیس اہلکاروں کے بچوں اور اہل خانہ کواسٹیڈیم میں میچ دکھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا تھا۔ ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد کی ہدایت پر اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کی جانب سے اہم اقدام اٹھایا گیا تھاجسکے مطابق شہید پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ اور بچوں کو نیشنل بینک کرکٹ ایرینا کراچی میں پی ایس ایل کے میچز براہ راست دکھائے گئے۔اس اقدام کا مقصدان پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرنا تھا جنہوں نے فرائض کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
بچوں اور اہلخانہ کے افراد کو اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کی خصوصی بسوں کے ذریعے اسٹیڈیم لایا گیا۔اس موقع پر ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد نے کہا کہ شہداء کے اہلخانہ اور بچوں کو اسٹیڈیم لانے کا مقصد انہیں یہ احساس دلانا ہے کہ محکمہ ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے تاکہ انہیں خوشی کے لمحات فراہم کیے جاسکیں۔پاکستان سپر لیگ 8 کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز پولیس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کی گئی تھی۔ملتان اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ 8 کا افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے مابین کھیلا گیا تھا۔ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ پولیس شہدا کے بچوں کو سلام پیش کیا جس کے لیے لاہور قلندرز نے پولیس شہدا کے 50 بچوں کو میچ کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔پولیس شہدا کے بچے عمران خان انکلوژر میں میچ دیکھے۔