انتخابات کا حکم، وزیراعظم نے سیاسی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

Mar 01, 2023 | 11:32 AM

ایک نیوز: سپریم کورٹ کی جانب سے 90 روز میں انتخابات کے فیصلے کے بعد حکومتی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی۔ وزیراعظم نے اعلیٰ سطحی اجلاس آج طلب کرلیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سیاسی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا۔ اجلاس سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔ اجلاس میں سینئر پارٹی رہنما اور کابینہ اراکین شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں حکومت اپنی حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔ ن لیگ فیصلے پر اتحادیوں کو اعتماد میں لے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں آئینی اور قانونی ماہرین بھی شرکت کریں گے۔

مزیدخبریں