کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین کا انجن فیل، مسافر پریشان

Mar 01, 2023 | 11:25 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز:ریلوے اسٹیشن جہانیاں کے قریب کراچی سے لاہور جانے والی علامہ اقبال کا انجن فیل ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق انجن فیل ہونے سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے اور  پھاٹک مرضی پورہ پر ٹرین ایک گھنٹہ رکی ہوئی ہے۔ مسافر وں کا کہنا ہے کہ علاقہ اقبال ایکسپریس دو گھنٹے سے اب ریلوے اسٹیشن پر کھڑی ہے۔ریلوے حکام کا کہناہے کہ خانیوال سے انجن آرہا ہے انجن لگا کر ٹرین کو روانہ کر دیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ اسٹیشن ماسٹر اور پوائنٹس مین کی غفلت کے باعث  ٹرین سینڈ ھمپ میں جا گھسی جس کی وجہ سے انجن پاور پلانٹ سمیت ڈی ریل ہو گیا تھا۔  ایک ہفتے کے دوران تیسرا ریل حادثہ پیش آیا تھاجس میں صفدر آباد یارڈ پر انتظار کے لئے رکنے والی میانوالی ایکسپریس سگنل کانٹا نہ ہونے کے باعث سینڈ ھمپ میں جا گھسی تھی۔ لاہور سے میانوالی انجن نمبر 8045 تھا ۔  مسافر محفوظ رہے تاہم انجن پاور پلانٹ سمیت ڈی ریل ہو گیا۔ حادثہ اے ایس ایم کی غفلت کے سبب پیش آیا تھا۔ پانچ گھنٹے چالیس منٹ کے بعد میانوالی ایکسپریس کو ٹریک پر واپس لایا گیا اور اسٹیشن ماسٹر صفدر آباد امیتاز اور پوائنٹس مین معطل کو کر دیا گیا تھا۔ 

مزیدخبریں