ایک نیوز: پاکپتن میں غریب عوام کا آٹے کی خاطراحتجاج کرنا مہنگا پڑ گیا ،پولیس نے آٹے کے حصول کے لیے آنے والوں پر مقدمہ درج کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق پاکپتن نور پور میں انتظامیہ نے آٹے کی ترسیل کے لیے بلڈنگ نہ ملنے پر آٹا ملکہ ہانس منتقل کردیا جس پر عوام نے پْل نورپور پر احتجاج کیا۔تھانہ ملکہ ہانس پولیس نے آٹے کے حصول کے لیے احتجاج کرنے والے درجنوں افراد پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔غریب اور محنت کشوں پر مقدمہ درج کرنے پر سیاسی سماجی حلقوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔سیاسی سماجی حلقوں نےوزیر اعلیٰ پنجاب آئی جی پنجاب سے مقدمہ خارج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ روجھان کے نواحی علاقہ عمر کوٹ میں آٹے کا حصول کے لیے آئے غریب شہری پولیس سے مار کھانے لگے۔آٹے لینے کے لیے آئے غریب شہری مرد اور بوڑھی خاتون پر پولیس نے تشدد کیا تھا۔ پولیس نے غریب شہری کے سر پر ڈنڈا مار کر زخمی کر دیا تھا۔ بزرگ شہری آٹا لینے کے لیے آیا تو پولیس نے سر میں ڈنڈا مارا جس سے اسکا سر پھٹ گیا تھا۔پولیس کی تشدد سے بوڑھی خاتون روتی اور دہائی دیتی رہی تھی۔ غریب شہریوں کا کہناہے کہ ہم یہاں پر آٹا لینے کے لیے آتے ہیں یا مار کھانے؟غریب بزرگ شہری نے آئی جی پنجاب ار پی او ڈیرہ غازی خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔