ایک نیوز: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سیاستدانوں، ججز اور جرنیلوں سمیت ہر فرد سے ٹول ٹیکس لینے کا حکم دے دیا ہے۔ صرف ڈیوٹی پر موجود مسلح افواج اور پولیس کے اہلکاروں کو اس سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق پی اے سی کے چیئرمین نور عالم خان کا کہنا ہے کہ ’اپنے گھروں اور نجی دوروں پر جانے والے ججز اور جرنیلوں سمیت کسی کو بھی استثنٰی حاصل نہیں ہونا چاہیے ہے‘۔ان اطلاعات پر گزشتہ ہفتے اسلام آباد اور لاہور موٹروے کئی گھنٹوں تک بند رہی۔ نور عالم خان نے مزید کہا کہ وی آئی موومنٹ کے لیے کوئی موٹروے بند نہیں ہونی چاہیے ہے۔ کوئی بھی قانون اور آئین سے بالاتر نہیں ہے۔
نور عالم خان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ملک کے سیاسی اور معاشی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے ’وی آئی پی کلچر‘ کا خاتمہ ناگزیر ہے۔وزارت مواصلات کے سیکریٹری نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بتایا کہ پارلیمان کی ہدایت پر تمام اراکین پارلیمنٹ کیلئے ٹول ٹیکس کی ادائیگی میں نرمی کی جارہی تھی لیکن اب استثنٰی واپس لیے جانے کے بعد ان سے ٹیکس کی ادائیگی کا کہا جارہا ہے۔
سیکریٹری محمد خرم آغا کاکہنا ہے کہ ہم پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے احکامات کے پابند ہیں۔پی اے سی اراکین نے متعدد درخواستوں کے باوجود فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل کے پیش نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور آئندہ اجلاس میں انہیں طلب کرلیاہے۔ اس کے علاوہ پی اے سی اجلاس میں وزارت مواصلات کے آڈٹ پیراز برائے سال 21-2022 اور 2-2021 کا جائزہ لیا گیا۔