آئی ایم ایف نے معاہدے کی تکمیل کیلئے پاکستان پر سخت شرائط عائد کردیں

Mar 01, 2023 | 10:54 AM

ایک نیوز: پاکستان کیلئے معاشی میدان سے بری خبر آگئی۔ آئی ایم ایف نے سٹاف لیول معاہدے سے قبل مزید شرائط عائد کریں۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدے پر بات چیت میں ایک اور سخت شرائط کا ڈیڈ لاک آگیا ہے۔ معاشی ماہرین نے ان شرائط کو 1998 والی شرائط قرار دیدیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف نے چار پیشگی سخت شرائط   پاکستان کو دیدیں۔ آئی ایم ایف کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں مستقل 3.82 روپے فی یونٹ اضافے کی شرط رکھی گئی ہے۔ اسٹاف لیول معاہدے کیلئے شرح سود مزید بڑھانے کی دوسری شرط رکھی گئی ہے۔ اس کے علاوہ تیسری شرط میں ایکسچینج ریٹ کو افغان باڈر ریٹ سے منسلک کرنا ہوگا جبکہ بیرونی فنانسنگ کیلئے تحریری یقین دہانی لازمی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق پرائمری خسارے اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے اعداد و شمار پر بھی اختلافات برقرار ہیں۔ یاد رہے کہ 1998 میں پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام بحالی کے لیے 24 اقدامات کرنا پڑے تھے۔ 1998 میں بھی پاکستان کو 400 ملین ڈالر کے مالیاتی فرق کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزیدخبریں