ایک نیوز: کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پولیس نے کام پر جانے والے شہریوں کو لوٹنے والے 4 ڈکیتوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق 4 مسلح ڈاکوں کورنگی مہران ٹاؤن سیکٹر F/6 کے قریب شہری سے لوٹ مار کررہے تھے جس دوران پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کو دیکھ کر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے بعد پولیس نے جوابی کارروائی ک۔ پولیس کی جوابی کارروائی سے 2 ڈاکو موقع پر زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق کارروائی میں 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جن کے قبضے سے 4 پستول، 6 چھینے ہوئے موبائل فون پرس اور نقدی برآمد کی گئی ہے۔پولیس نے گرفتار ملزمان کے زیر استعمال دو 125 موٹرسائیکلیں بھی اپنی تحویل میں لے لی ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی میں گلشن اقبال لال فلیٹ کے قریب 2 ڈاکوؤں نے فوڈ ڈیلیوری بوائے سے لوٹ مار کی کوشش کی جس میں ایک ملزم گرفتار دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔لال فلیٹ کے قریب 2 ملزمان فوڈ ڈیلیوری بوائے سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ اس نے مزاحمت کی، اس دوران قریب موجود سکیورٹی گارڈ نے ملزمان پر فائرنگ کر دی جس کے بعد 1 ملزم فرار ہوگیا جبکہ دوسرا کود کر بنگلے میں داخل ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز نے گھر گھر تلاشی لینے لگی اس دوران ایک گھر میں سی سی ٹی وی کیمرے میں ملزم چھت پر چھپا ہوا نظر آیا تھا۔