سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

 سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

ایک نیوز : سی ٹی ڈی  نے کراچی پاپوش نگر میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی حکام کا کہناہے کہ ناظم آباد پاپوش نگر میں کارروائی کے دوران 2 ملزمان فہد بلوچ اور  ظاہر بلوچ کو گرفتار کیا گیا ہے اور ملزمان کے قبضےسے  ایک کلاشنکوف، 17 نائن ایم ایم پستول اور دیگر مختلف قسم کی 6500 گولیاں اور نائن ایم ایم پستول کے 34 میگزین برآمد ہوئے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہناہے کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ مذکورہ ملزمان اسلحہ کی بڑی کھیپ کراچی میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کے پیش نظر کسی مقام پر منتقل کرنا چاہتے ہیں۔حکام کے مطابق ملزم ظاہر بلوچ اس سے قبل بھی متعدد بار گرفتار ہوچکا ہےاور  کئی بار جیل جا چکا ہے۔ ملزمان کے خلاف سی ٹی ڈی تھانہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

https://www.pnntv.pk/digital_images/large/2023-03-01/news-1677648203-2053.jpg