ایک نیوز: شاہد آفریدی کا کہنا ہےکہ بابراعظم ایک اچھا پلیئر ہے لیکن بطور میچ فنشر بابر نے اب تک خود کو ثابت نہیں کیا ہے جو بابر کےڈی ویلیئر اور ویرات کوہلی کے لیول پر آنے میں رکاوٹ بنتی ہے۔
رپورٹ کےمطابق شاہد آفریدی نے 26 فروری کو پشاور اور لاہور کے درمیان ہونے والے میچ سے متعلق گفتگو کی۔جس میں سابق کپتان نے بابر کی پرفارمنس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم وکٹ پر کھڑے رہ کر دوسرے کھلاڑیوں کو کھلا سکتا ہے کیوں کہ بابر سیٹ ہونے میں وقت لیتا ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ بابر ورلڈ کا نمبر ون پلیئر ہے اور اس ملک کی پہچان ہے لیکن ایک چیز بابر کےڈی ویلیئر اور ویرات کوہلی کے لیول پر آنے میں رکاوٹ بنتی ہے وہ فنشنگ ہے۔ بطور میچ ونر بابر نے اب تک خود کو ثابت نہیں کیا، میری خواہش ہے کہ بابر میچ فنشر بن کر میچ کو ختم کرے۔
شاہد آفریدی کے بیان پر امام الحق نے بھی اپنا مؤقف پیش کیا اور کہا کہ بابر کا دوست ہوں لہٰذا ہماری ڈسکشن میں بھی یہ چیز آتی ہے اور بابر بھی اس چیز کو تسلیم کرتا ہے کہ جس طرح وہ اتنی کرکٹ کھیل چکا ہے تو وہ میچ کو ختم بھی کرکے جائے۔ امام الحق نے کہا کہ بابراعظم بھی تسلیم کرتا ہے مجھ میں یہ چیز آنی چاہیے کہ میچ کو درمیان میں چھوڑ کر جانے کے بجائے میچ فنش کروں جس کے لیے بابر کو اپنے اسٹرائیک ریٹ پر بھی کام کرنا چاہیے تاکہ وہ ففٹی ہوتے ہی اپنی مرضی سے ایسا کھیلے کہ باؤلر بھی اس کا سامنا کرنے سے ڈرے۔