شوہر کے انتقال پر بیوی نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی

Mar 01, 2023 | 09:56 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: لاہور کے علاقے سندر میں ایک گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق شوہر طبعی موت مرا تو بیوی نے خود کو کمرے میں بند کرکے آگ لگا لی جس سے وہ بھی دم توڑ گئی۔

پولیس کا بتانا ہےکہ دیپالپور کے رہائشی میاں بیوی 51 سالہ نذیر اور 46 سالہ نبیلہ محنت مزدوری کی غرض سےلاہور آئے تھے اور لوہاراں والا کھوہ کے علاقے میں رہنے لگے۔

محلے داروں نےبتایا کہ نذیر احمد کا صبح اچانک انتقال ہوگیا تو اس کی بیوی نے جذباتی ہو کر خود کو کمرے میں بند کر کے آگ لگالی، محلے دار جب دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو وہ بھی دم توڑ چکی تھی۔

پولیس اور فارنزک ٹیموں نے شواہد جمع کر لیے اور قتل اورخودکشی سمیت مختلف پہلوؤں پر تحقیقات شروع کردیں۔

مزیدخبریں