یونان: مال بردار اور مسافر ٹرین میں ٹکر، 26 افراد ہلاک،85 زخمی

یونان: مال بردار اور مسافر ٹرین میں ٹکر، 26 افراد ہلاک،85 زخمی
کیپشن: Greece: Freight and passenger train collide, 26 people killed, 85 injured(file photo)

ایک نیوز: یونان میں دو ٹرینوں میں تصادم کے نتیجے میں کم از کم 26 افراد ہلاک اور 85 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حادثہ دارالحکومت ایتھنز اور تھیسالونیکی کے درمیان اس وقت پیش آیا جب  ایک مسافر ٹرین ایتھنز سے تقریباً 235 میل شمال میں ٹیمپی کے قریب ایک مال بردار ٹرین سے ٹکرا گئی۔

پولیس نے بتایا کہ حادثے کی وجہ کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جن میں سے3 میں آگ بھڑک اٹھی۔

فائر بریگیڈ کے ترجمان کے مطابق حادثے میں 26 افراد ہلاک اور کم از کم 85 زخمی ہوئے ہیں، اسپتال  حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 25 کی حالت تشویشناک ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ زخمی مسافروں کو اسپتال لے جانے کے لیے قریبی شہروں سے ایمبولینسیں طلب کی گئی ہیں جبکہ ریسکیو کا کام اب بھی جاری ہے۔

رپورٹس کے مطابق سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد فوج کو ریسکیو میں مدد کے لیے طلب کرلیا گیا ہے جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔