ایک نیوز :ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) پاکستان کو 50 لاکھ ڈالر امداد دے دیگا۔
سیکریٹری اقتصادی امور ڈٓکٹر کاظم نیاز اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹڑ یونگ نے پاکستان کیلئے 50 لاکھ ڈالر امداد کے معاہدے پر دستخط کردیئے۔
معاہدے کے مطابق امدادی رقم سیلاب متاثرین کیلئے ہنگامی منصوبے پر خرچ کی جائے گی۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے وفد نے ملاقات کی، جس میں چین، جاپان اور جنوبی کوریا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز شامل تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اے ڈی بی کے وفد سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام میں طے شدہ اصلاحات مکمل کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے 2022ء کے سیلاب کے دوران مدد کرنے پر اے ڈی بی کی تعریف کی اور کہا کہ امید ہے بینک پاکستان سے مضبوط شراکت داری جاری رکھے گا۔