میگاایونٹ سےقبل،پاکستان کرکٹ ٹیم کاترانہ’ ساڈی واری اوئے‘ریلیز کردیاگیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کاترانہ’ ساڈی واری اوئے‘ریلیز،کونسےگلوکارنےگایا
کیپشن: Pakistan Cricket Team Katrana 'Sadi Wari Oy' release, who sang the song

ویب ڈیسک:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سےقبل پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے خصوصی ترانہ ’ساڈی واری اوئے‘ریلیز کردیا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کاترانہ ریلیزہوتےہیں دھوم مچاگئی۔پی سی بی نے قومی ٹیم کا ترانہ’ساڈی واری اوئے‘ جاری کردیا ہے۔ 
ترانہ معروف گلوکار علی عظمت، عارف لوہار اور نہال نسیم نے گایا ہے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ یہ ترانہ پاکستانی شائقین کے جذبے کو خراج تحسین ہے جو ہر وقت پاکستان ٹیم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستانی شائقین اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ وہ بھی اس جیت کا جشن منائیں۔


ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم بابراعظم کی قیادت میں اپنا پہلا میچ میزبان ملک امریکا کے خلاف 6 جون کو کھیلے گی، پاکستان ٹیم روایتی حریف بھارت کےخلاف میچ 9 جون کو نیویارک میں کھیلے گی۔