یوٹیلیٹی سٹورزپرمہنگائی کاطوفان،تمام قسم کے چاول عام مارکیٹ کی نسبت مہنگے

یوٹیلیٹی سٹورزپرمہنگائی طوفان،تمام قسم کے چاول عام مارکیٹ کی نسبت مہنگے
کیپشن: Inflation storm on utility stores, all types of rice more expensive than normal market

ایک نیوز:یوٹیلیٹی سٹورزپرمہنگائی کا طوفان،تمام قسم کے چاول عام مارکیٹ کی نسبت مہنگے ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق سپر باسمتی چاول یوٹیلیٹی سٹورز پر اوپن مارکیٹ سے 15 روپے مہنگے یوٹیلیٹی سٹورز پر سپر باسمتی 320، مارکیٹ میں 305 روپے میں دستیاب ہے۔
 یوٹیلیٹی سٹورز پر ٹوٹا باسمتی چاول اوپن مارکیٹ کی نسبت 13 روپے مہنگے سٹورز پر ٹوٹا باسمتی 225 ، عام مارکیٹ میں 212 روپے فی کلو میں دستیاب، یوٹیلیٹی سٹورز پر سیلا چاول عام مارکیٹ کی نسبت 38 روپے 58 پیسے مہنگے عام مارکیٹ میں سیلا چاول 306 روپے ، سٹورز پر 345 روپے میں فروخت ہورہاہے۔
 دستاویز کےمطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر 20 کلو آٹے کی قیمت میں فرق 956 روپے تک پہنچ گیا یو ٹیلیٹی سٹورز پر 20 کلو کا تھیلا 2740 روپے میں فروخت، اوپن مارکیٹ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1784 روپے میں دستیاب، اوپن مارکیٹ میں 40 کلو آٹا 3568 روپے میں دستیاب ہے،یوٹیلیٹی سٹورز پر 40 کلو آٹے کی 5480 روپے میں فروخت جاری،یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی عام مارکیٹ سے تقریبا 12 روپے مہنگی فروخت ہورہی ہے یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی 155 ، اوپن مارکیٹ میں 143 روپے میں دستیاب ہے۔