چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریاں،قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن شروع

چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریاں،قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن شروع
کیپشن: Preparations for Champions Trophy 2025, Gaddafi Stadium upgrade started

ایک نیوز:چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریاں، قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن منصوبے پر کام شروع ہو گیا ۔
تفصیلات کےمطابق لاہور سٹیڈیم کی مرکزی بلڈنگ کوگرا کر جدید عمارت بنانیکا منصوبہ شروع ہوگیا۔
 سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے کام کے لیے ابتدائی طور پر مین بلڈنگ سے دفاتر کی منتقلی کا کام شروع کر دیا گیا۔ بورڈ کے تمام ڈائریکٹرز اور ان کے شعبوں کو فار اینڈ بلڈنگ اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی منتقلی کا کام شروع کردیاگیا۔
 ذرائع کےمطابق سٹیڈیم کی مین بلڈنگ میں زیادہ تر ہوسپیٹلیٹی باکسز فرنٹ پر بنانے کا منصوبہ ہے۔ قذافی سٹیڈیم کے عمران خان اور فضل محمود انکلوژر میں سیٹوں کی گنجائش بڑھائی جائے گی۔