ایک نیوز: پنجاب میں گیسٹرو اور ڈائریا بھی قیمتی زندگیاں نگلنے لگا۔
تفصیلات کےمطابق صوبہ میں گیسٹرو اور ڈائریا سے پہلی ہلاکت لاہور سے رپورٹ ہوگئی۔
صوبہ بھر میں گزشتہ روز ڈائریا اور گیسٹرو کے 21 ہزار 942 نئے مریض رپورٹ ہوئےلاہور میں سب سے زیادہ 2 ہزار 313 کیسز سامنے آئے۔
فیصل آباد سے 1 ہزار 896، گجرانوالہ سے 1 ہزار 175 اور ملتان سے 1 ہزار 103 کیسز منظر عام پر آئے۔
ماہرین صحت کے مطابق آلودہ خوراک اور گندہ پانی گیسٹرو اور ڈائریا کی بڑی وجوہات ہیں۔
پنجاب میں گیسٹرو اور ڈائریا بھی قیمتی زندگیاں نگلنے لگا
Jun 01, 2024 | 21:04 PM