پاک فوج میں پہلی مرتبہ کرسچین خاتون افسرکی بریگیڈیئرکےرینک پرترقی

Jun 01, 2024 | 21:00 PM

ایک نیوز: پاکستان کا ایک اور اعزاز، پاک فوج میں پہلی مرتبہ ایک کرسچین خاتون افسرکی بریگیڈیئرکےرینک پرترقی ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق76 سالوں میں پہلی مرتبہ اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی لیڈی افسر بریگیڈیئر بنی ہیں ۔
بریگیڈیئر ہیلین میری رابرٹ کا تعلق آرمی میڈیکل کور سے ہے بریگیڈیئر ہیلین میری رابرٹ کے شاندار کیریئر کی بناء پر انہیں ون اسٹار عہدے پر پروموٹ کیا گیا ۔
سوشل میڈیا پر پاک فوج کی کرسچین افسر کے لیے نیک خواہشات کے پیغامات دئیے جارہےہیں۔

مزیدخبریں