ایک نیوز:گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی نےلاہورمیں ملاقات کی۔
تفصیلات کےمطابق دونوں ہم منصبوں نے ایک دوسرے کو گورنر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
دونوں رہنماؤں کا صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے درمیان رابطوں کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدرنےکہاکہ سب کو مل کر ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے کردار ادا کرنا ہے۔
گورنرخیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی نےکہاکہ صوبہ پنجاب اور کے پی کے کے درمیان عوامی سطح پر رابطے بڑھائیں گے۔