ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب آج ،ایونٹ کاپہلامیچ کل ہوگا

Jun 01, 2024 | 20:44 PM

ایک نیوز:ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024 کے انتظار کی گھڑیاں ختم، میگا ایونٹ کی افتتاحی تقریب آج سجے گی، میچز کا آغاز کل سے ہوگا۔ 
 ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی ایک ٹرافی کے لیے کرکٹ کا عالمی میلہ امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں سج گیا۔
 آج افتتاحی تقریب کے بعد کل سے میچز کا آغاز ہو جائے گا، کل دو میچ کھیلے جائیں گے، ڈیلاس میں میزبان امریکہ اور کینیڈا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی تو دوسری طرف ویسٹ انڈیز اپنے ہوم گراونڈ میں پاپوا نیو اگنی سے ٹکرائے گی۔
ٹورنامنٹ میں شریک بیس ٹیموں کو پانچ گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان اور بھارت کی روایتی حریف ٹیموں کو امریکہ، کینیڈا اور آئرلینڈ کے ساتھ گروپ اے میں رکھا گیا ہے ۔
پاکستان ٹیم بھی بلند عزائم لیے ڈیلاس پہنچ گئی ہے جہاں وہ اپنا پہلا میچ 6 جون کو امریکہ کے خلاف کھیلے گی۔ 

مزیدخبریں