پولیس قربانی بھی دے رہی ہے مگر کالی بھیڑیں بھی موجود ہیں،مریم نواز

پولیس قربانی بھی دے رہی ہے مگر کالی بھیڑیں بھی موجود ہیں،مریم نواز
کیپشن: The police is also giving sacrifices, but there are also black sheep, Maryam Nawaz

ایک نیوز:مریم نواز کا کہنا ہے کہ 13کروڑ عوام کو جوابدہ ہوں،پولیس کرائم کنٹرول کرے، حقائق سے آنکھیں بند نہیں کی جاسکتی۔ پنجاب میں کسی جگہ پر بھی نو گو ایریا برداشت نہیں اور صوبے بھر میں کرائم ریٹ کو ہر صورت نیچے لانا ہوگا۔ جرائم زیادہ ہوتو عوام حکومت کی ریفارمز اور ڈویلپمنٹ بھول جاتی ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے امن و امان کے حوالے سے اجلاس میں کہا کہ پولیس قربانی بھی دے رہی ہے مگر کالی بھیڑیں بھی موجود ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقدہوا،جس میں صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔آئی جی پنجاب نے امن و امان کی مجموعی صورتحال اور پولیس کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ 13کروڑ عوام کو جوابدہ ہوں،پولیس کرائم کنٹرول کرے، حقائق سے آنکھیں بند نہیں کی جاسکتی۔ پنجاب میں کسی جگہ پر بھی نو گو ایریا برداشت نہیں۔ صوبے بھر میں کرائم ریٹ کو ہر صورت نیچے لانا ہوگا۔ جرائم زیادہ ہوتو عوام حکومت کی ریفارمز اور ڈویلپمنٹ بھول جاتی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پولیس قربانی بھی دے رہی ہے مگر کالی بھیڑیں بھی موجود ہیں۔ پولیس کے ساتھ ہوں، فورس کے پیچھے کھڑی ہوں، یونیفارم پہن کر اظہار یکجہتی کیا۔ پولیس کو پورے وسائل مہیا کررہے ہیں تاکہ کارکردگی میں کمی نہ آئے۔ کرپشن کے خاتمے کے لئے پولیس میں کارکردگی کے تجزیے اورجانچ کانظام لارہے ہیں۔ 
مریم نوازنےکہاکہ بین الصوبائی سمگلنگ روکنے کے لئے 14خصوصی چیک پوسٹ بنائی جارہی ہیں۔گاڑیاں، آلات، اسلحہ، ٹریننگ اور پولیس کی ہر ڈیمانڈ پوری کررہے ہیں۔ چیک پوسٹ پر کھڑے ہر پولیس اہلکار کی حفاظت کویقینی بنانا ذمہ داری ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ 10افراد کو ہجوم سے بچانے اور بحفاظت نکالنے پر آئی جی،آر پی اوسرگودھا اور ڈی پی او کو سراہتی ہوں۔ انہو ں نے کہاکہ تنخواہ لیکر جانے والے مزدوروں کاٹرک الٹ جانا افسوسناک ہی نہیں، شرمناک بھی ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ قربانی کے جانور چھیننے اور چوری ہونے کے واقعات کا سدباب کیا جائے۔ڈرگز کے سدباب کے لئے مستقل بنیادوں پرایکشن جاری رکھا جائے۔ 
 مریم نواز نے کہاکہ ڈی جی خان ماڈل پر صوبے بھر میں بجلی چوری کے سدبا ب کے لئے موثر کارروائی کی جائے۔ بجلی چوری ختم ہوگی تو لوڈشیڈنگ بھی صفر ہوجائیگی۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر پرویز رشید، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور، اور متعلقہ حکام اجلاس میں شریک ہوئے۔