متنازع ویڈیوٹوئٹ سکینڈل،پی ٹی آئی رہنماؤں کونوٹسزجاری

Jun 01, 2024 | 20:15 PM

ایک نیوز:متنازع ویڈیوٹوئٹ سکینڈل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،تحریک انصاف کے رہنماؤں کونوٹسزجاری کردئیےگئے۔
تفصیلات کےمطابق بانی پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے شیخ مجیب الرحمان ویڈیو اپلوڈنگ کے معاملے میں مزید پیش رفت ہوئی ہے۔بانی پی ٹی آئی کے بعد ایف آئی اے نے تین اور پی ٹی آئی لیڈرز کو بھی نوٹس جاری کر دیے۔

نوٹس کےمتن کےمطابق تین پی ٹی آئی لیڈرز کو منگل کو ایف آئی اے نے ۱۱ بجے انکوائری کے لیے بلا لیا، جن پی ٹی آئی پی ٹی آئی لیڈرز کو نوٹس دیے گئے ہیں اُن میں عمر ایوب، بیرسٹر گوہر خان اور رؤف حسن شامل ہیں ۔ایف آئی اے نے نوٹس بانی پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ کے غیر قانونی استعمال پر کی جانے والی انکوائری پر جاری کئے ۔

نوٹس کےمتن کےمطابق بانی پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ سے ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف عوام کو اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی، جس سے عوام میں خوف اور بے چینی پھیلنے کا خدشہ ہے،اِس اشتعال انگیزی سے عوام کو ریاست اَور اداروں کے خلاف قانون ہاتھ میں لینے پر بھی اکسایا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں