لاہورآئی جی آفس کےقریب ڈکیتی مزاحمت پر1شہری قتل،بچہ زخمی

Jun 01, 2024 | 19:54 PM

ایک نیوز:لاہورمیں آئی جی پنجاب کےآفس کےقریب دوران ڈکیتی مزاحمت پرایک شہری قتل جبکہ گولی لگنےسےایک راہگیربچہ زخمی ہوگیا۔
پولیس کےمطابق آئی جی پنجاب کے دفتر کے قریب تین ڈاکوؤں نےاندھا دھند فائرنگ کر کے 36 سالہ نوجوان کو قتل اور راہ گیر بچے کو شدید زخمی کر دیا۔ 36 سالہ عابد حسین اپنے بھائیوں کے ساتھ پرانی انار کلی شاپنگ کرنے جا رہا تھا۔

 پولیس کےمطابق موٹر سائیکل سوار 3 ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر واردات کرنے کی کوشش کی۔ عابد نے پکڑنے کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔ عابد جاں بحق جبکہ راہ گیر بچہ بلال گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔

مزیدخبریں