وفاق کےساتھ تعلقات میں اتارچڑھاؤآتارہتاہے،جسٹس منصورعلی شاہ

وفاق کےساتھ تعلقات میں اتارچڑھاؤآتارہتاہے،جسٹس منصورعلی شاہ
کیپشن: There are ups and downs in relations with the Federation, Justice Mansoor Ali Shah

ایک نیوز:سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ آئین میں تمام شہریوں کے حقوق برابر ہیں وفاق کے ساتھ رشتہ ایسا ہے کہ تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں اقلیتوں سے بھی ججز آئیں ۔
تفصیلات کےمطابق لاہور میں جسٹس اے آر کارنیلس کانفرس میں آئین میں اقلیتوں کے حقوق سے متعلق منعقدہ کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ پاکستان کے پرچم میں  اقلیتوں کی نمائندگی دی گئی ہے مگر افسوس کی بات ہے کہ مذہبی آزادی سے متعلق رپورٹ میں پاکستان آخری نمبروں پر ہے ہم گھر بیٹھے ہیں تو ہمیں سب کو ملکر اسے ٹھیک کرنا ہے اقلیت کا لفظ پسند نہیں یہ صرف تعداد بتاتا ہے آئین میں سب کے حقوق برابر ہیں ۔

کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم نے عہدہ سنبھالنے کے بعد انسانی حقوق سے متعلق فرائض سونپے ، تکلیف دہ بات ہےکہ معاشرے میں عدم برداشت پروان چڑھ رہا ہے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے بہت سے کام ہورہے ہیں ۔ اقلیتون سے تعلق رکھنے والے قابل افراد کو اعلیٰ عدلیہ میں ضرور آنا چاہیے ۔
کانفرنس سے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی اور سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے خطاب کیا اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر ضرور دیا۔