اسرائیلی بربریت جاری، مزید95فلسطینی شہید

Jun 01, 2024 | 18:22 PM

ایک نیوز:اسرائیلی بربریت جاری،گزشتہ24گھنٹوں میں مزید95فلسطینی شہید جبکہ 305زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق گزشتہ سال 7اکتوبرسےمظلوم فلسطینیوں پراسرائیلی دہشتگردی کاسلسلہ نہ ر ک سکا،اسرائیلی بربریت کےنتیجےمیں غزہ کوکھنڈرمیں تبدیل کردیاگیا۔اسرائیلی جارحیت سےغزہ میں خوراک اورادویات جیسے سنگین مسائل پیداہورہےہیں۔

فلسطینی وزات صحت کےمطابق سال 2023کے7ا کتوبر سے اب تک اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 36ہزار 379 ہوچکی ہے، حملوں میں 82ہزار 407 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں 95 فلسطینی شہید اور 350 زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہےکہ رواں ماہ24مئی کو عالمی عدالت نے نسل کشی کنونشن کے تحت پیش کی گئی جنوبی افریقہ کی درخواست پراسرائیل کوغزہ میں حملےروکنےکاحکم جاری کیاتھا،جس پرابھی تک عمل نہ ہوسکااورمظلوم فلسطینیوں کی شہادتوں کاسلسلہ بھی نہ روک سکا۔

مزیدخبریں