لاہور ڈیفنس بی میں خاتون پر حملے میں اہم پیشرفت 

Jun 01, 2024 | 18:06 PM

ایک نیوز:لاہور کےعلاقےڈیفنس بی میں خاتون پر حملے کےکیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق زینب نامی خاتون پر قاتلانہ حملہ کروانے والے ملزمان کی تصاویر منظرعام پر آ گئی۔ملزم جمیل خان اور یاسمین کو تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے۔
  زینب نےویڈیوبیان میں کہاکہ ملزمان کے خلاف آڈیو اور ویڈیو شواہد انویسٹیگیشن پولیس کو دے چکی ہوں، میری انویسٹیگیشن پولیس سے درخواست ہے کہ ملزمان کی عبوری ضمانت کینسل کروائی جائے۔ 

زینب نےمزیدکہاکہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سے التجا کی کہ میں اپنے علاج سے مطمئن نہیں میرا علاج ٹھیک طریقے سے کروایا جائے۔

مزیدخبریں