ایک نیوز:بھارت کے18ویں لوک سبھاانتخابات کےساتویں اورآخری مرحلےمیں ووٹنگ کاعمل مکمل ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق مقامی وقت کےمطابق پولنگ کاعمل ختم ہونےکےبعدگنتی کاعمل جاری ہوگا۔
بھارتی میڈیا کےمطابق 8 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی57 پارلیمانی نشستوں اور اوڑیسا اسمبلی کی42 نشستوں پر ووٹ ڈالے گئے،10 کروڑ سے زائد ووٹرز 904 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے، تین بجے تک ووٹر ٹرن آؤٹ 49.6فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
بھارتی میڈیاکےمطابق وزیراعظم نریندر مودی، لالو پرساد کی بڑی بیٹی، اداکارہ کنگنا رناوت اور دیگر اہم رہنماؤں کی قسمت کا فیصلہ بھی انہی انتخابات میں ہوگا،بھارت کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست اتر پردیش میں ساتویں مرحلے میں 80 میں سے 13 نشستوں پر پولنگ ہوئی۔ اس مرحلہ کی ووٹنگ کا عمل ختم ہوتے ہی گزشتہ تقریباً ڈھائی ماہ سے جاری انتخابی سرگرمیاں بھی ختم ہو جائیں گی ، انتخابات کے نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا۔