ایک نیوز:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سےمتعلق کنفیوژن،وزیراعظم شہبازشریف کوبھجوائی گئی سمری کےاعدادوشمارسابقہ نکلیں۔
ذرائع کےمطابق وزیراعظم کو بھیجی گئی سمری وزارت خزانہ کی جانب سے آئی تھی، وزیراعظم کو بھیجی گئی سمری میں اعدادوشمار گزشتہ نظرثانی کے تھے،15مئی کو عوام کو دی گئی ریلیف 15 روپے سے زیادہ کی تھی، سمری کی منظوری کے ساتھ وزیراعظم نے اعدادوشمار کی دوبارہ تصدیق کا کہا۔
ذرائع کےمطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے سے زیادہ کمی پر وزارت خزانہ کو غلطی کا احساس ہوا،وزارت خزانہ کی جانب سے غلطی کا احساس ہونے پر وزیراعظم آفس سے رابطہ کیا گیا، وزارت خزانہ کی جانب سے دوبارہ تصحیح شدہ سمری منظوری کے لیے وزیراعظم کو بھجوائی گئی۔