گرمی کی شدیدلہر،پی ڈی ایم اےنےجنگلات میں آتشزدگی کی رپورٹ جاری کردی

Jun 01, 2024 | 17:18 PM

ایک نیوز: گرمی کی شدیدلہرکےباعث محکمہ پی ڈی ایم اےنےجنگلات میں آتشزدگی کی رپورٹ جاری کردی۔ 

ترجمان پی ڈی ایم اےکاکہناہےکہ پنجاب بھر میں شدید گرمی کی لہر کے باعث جنگلات میں آتشزدگی کے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔ پنجاب میں تقریباً ایک لاکھ 44 ہزار ایکڑ رقبے پر جنگلات موجود ہیں۔ مئی کے مہینے میں جنگلات میں آگ لگنے کے 51 واقعات رپورٹ ہوئے۔راولپنڈی و مری میں 21، لاہور قصور 6، بہاولپور 3، جہلم 4 اور اٹک میں 5 مقامات پر آگ کے واقعات رپورٹ ہوئے ۔ گجرات، مظفرگڑھ، جھنگ اور چیچہ وطنی میں 1 جبکہ چکوال میں 5 مقامات پرجنگلات میں آگ لگنے کے واقعات پیش آئے۔ جنگلات میں آگ سے مجموعی طور پر تقریباً 200 ایکڑ رقبہ متاثر ہوا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اےعرفان علی کاٹھیا کاکہناہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر پی ڈی ایم اے محکمہ جنگلات اور انتظامیہ کو معاونت فراہم کر رہا ہے۔ درجہ حرارت زیادہ ہونے کی وجہ سے جنگلات میں چھوٹی سی چنگاری سے آگ لگ سکتی ہے۔ جنگلات میں آگ لگنے کی سب سے بڑی وجہ انسانوں کی لاپرواہی یا بے احتیاطی ہے۔مئی سے جولائی تک کا عرصہ فائر زون کہلاتا ہے۔ جنگل میں آگ خشک درختوں کی شکل میں موجود ایندھن اور ہوا کی وجہ سے تیزی سے پھیلتی ہے۔
عرفان علی کاٹھیا کامزیدکہناہےکہ آگ بجھانے کے لیے اقدامات میں متعلقہ انتظامیہ کو مکمل تعاون فراہم کر رہا ہے۔پاکستان میں تقریبا 4.2 ملین ایکڑ رقبے پر جنگلات ہیں۔ جنگلات کا تحفظ ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے۔

مزیدخبریں