ملک بھرمیں گرمی کاراج برقر ار

ملک بھرمیں گرمی کاراج برقر ار
کیپشن: It is hot all over the country

ایک نیوز:آج بھی ملک بھرمیں گرمی کاراج برقر ارہے،صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی گرمی کا زور برقرار ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی رواں ہفتے کے دوران بادل برسنے اور جھکڑ چلنے کی پیش گوئی پوری نہ ہوسکی لاہور میں آج بھی 46 سنٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہیٹ ویو میں سورج دن بھر آگ برساتا رہا محکمہ موسمیات کے مطابق کم از کم درجہ حرارت 30 تک رہے گا ۔
محکمہ موسمیات کےمطابق اکثر علاقےشدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا، گلگت بلتستان ، کشمیر ،بالائی خیبر پختونخوا،شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اوراسلام آباد میں جھکڑ چلنے اور چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ  بارش متوقع ہے۔