امید ہیں ہمیں ورلڈکپ میں دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے ،ڈونلڈبلوم

 امید ہیں ہمیں ورلڈکپ میں دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے ،ڈونلڈبلوم
کیپشن: Hope we get to see some interesting matches in the World Cup, Donald BloomHope we get to see some interesting matches in the World Cup, Donald Bloom

ایک نیوز:امریکی سفیرڈونلڈبلوم نےکہاہےکہ امید ہیں ہمیں ورلڈکپ میں دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے ۔
تفصیلات کےمطابق امریکامیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کامیلہ سجنےکوتیارہے،امریکی سفیرڈونلڈبلوم نےاہم پیغام جاری کردیا۔

اپنےپیغام میں امریکی سفیرڈونلڈبلوم کاکہناتھاکہ پاکستان میں کرکٹ کیلئے پیار اور جنون پایا جاتا ہے گرمیوں میں بھی یہاں ہر جگہ کرکٹ کھیلی جاتی ہے، کھیلوں کیلئے محبت پاکستان اور امریکا میں مشترکہ ہے ،امریکا پہلی بار کرکٹ ورلڈکپ کی میزبانی کر رہا ہے۔
ڈونلڈبلوم کامزیدکہناتھاکہ حال ہی میں ہم نے اسلام آباد میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی میزبانی کی ،میں نے پاکستانی کرکٹ کھلاڑیوں سے بیٹنگ اور باولنگ کے گر سیکھےمجھے امید ہیں ہمیں ورلڈکپ میں دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے ۔
امریکی سفیر نےبابر اعظم اور انکی ٹیم کو کرکٹ ورلڈکپ کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔