عدالت نےعمران ریاض سےمتعلق فیصلہ جاری کردیا

Jun 01, 2024 | 16:15 PM

ایک نیوز:اسلام آباد ہائی کورٹ نے صحافی عمران ریاض کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کاتحریری فیصلہ جاری کر دیا ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے صحافی و یوٹیوبر عمران ریاض کا نام ای سی ایل اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا تین صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ،تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پاسپورٹ کنٹرول رولز کے تحت صرف ریاست مخالف سرگرمیوں پر نام پی سی ایل میں رکھا جا سکتا ہے ۔
عدالت کو بتایا گیا کہ سیکورٹی ایجنسیوں کی طرف سے خط کی بنیاد پر پٹیشنر کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا۔

 تحریری فیصلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ فریقین کی جانب سے پٹیشنر سے متعلق ایسی کوئی بات نہیں بتائی گئی جو ریاست مخالف سرگرمیوں کی طرف اشارہ کرتی ہو، پٹیشنر کے خلاف ایک مقدمہ درج ہے جس میں وہ متعلقہ عدالت سے ضمانت پر ہے، پٹیشنر کے مطابق اس کے علم میں نہیں کہ اس کے خلاف اس کے علاوہ بھی کوئی اور کیس درج ہے، پراسیکیوشن کا یہ خدشہ کافی نہیں کہ پٹیشنر فرار ہو سکتا ہے۔

مزیدخبریں