ایک نیوز:وفاقی حکومت کا پاک پی ڈبلیو ڈی کو بند کرنے کا معاملہ ۔ وزیراعظم آفس کا مراسلہ وزارت ہاوسنگ کو موصول ہوگیا ۔ وزارت ہاوسنگ نے ڈی جی پاک پی ڈبلیو ڈی کو نیا حکم نامہ جاری کر دیا ۔
تفصیلات کےمطابق ادارےکوبندکرنےکےمعاملے پر وزارت ہاوسنگ نے ڈی جی پاک پی ڈبلیو ڈی کو نیا حکم نامہ جاری کر دیا ۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے حکم نامہ موصول ہوتے ہی وزارت ہاوسنگ اور پی ڈبلیو ڈی کے افسران کی دوڑیں لگ گئیں۔ 24 گھنٹے میں وزارت ہاوسنگ نے پاک پی ڈبلیو ڈی سے تمام تفصیلات مانگ لیں ۔ وزارت ہاوسنگ نے پاک پی ڈبلیو ڈی کو بند کرنے کے لیے عمل درآمد تیز کر دیا۔