مہنگائی میں کمی کےباعث پی ٹی آئی پریشان ہے،عظمیٰ بخاری

مہنگائی میں کمی کےباعث پی ٹی آئی پریشان ہے،عظمیٰ بخاری
کیپشن: PTI is worried due to decrease in inflation, Uzma Bukhari

ایک نیوز:وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےکہاہےکہ مہنگائی میں کمی کےباعث تحریک انصاف پریشان ہے۔
تفصیلات کےمطابق لاہورمیں پریس کانفرنس کرتےہوئےوزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاکہناتھاکہ گندم آٹا سبزی سمیت اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی کا کریڈٹ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز دیدیا، بولیں کہ مریم نواز کے اقدامات کی وجہ سے مہنگائی مسلسل کم ہو رہی ہے جس سے پی ٹی آئی پریشان ہے، مہنگائی آئندہ بھی نہ بڑھے اس کےلئے ڈپٹی کمشنر کو گیارہ نکاتی ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا ہے اسی کی بنیاد پر ڈپٹی کمشنرز کی ترقی و تعیناتیاں ہوں گی۔

عظمی بخاری نے حمود الرحمن کمیشن رپورٹ کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کے ٹوئٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ،بولیں کہ افواج پاکستان اور چیف جسٹس کے خلاف ڈیجیٹل دہشت گردی کی جا رہی ہے جب بانی پی ٹی آئی اقتدار میں لائے گئے تو اس وقت حمود الرحمن رپورٹ موجود نہ تھی، ان کا انقلاب صرف اتنا ہے کہ انہیں گود میں بٹھاکر این آر او دیدیا جائے، پی ٹی آئی والے سبھی پاکستان توڑنے کی بات کرتے ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے مطالبہ کیاکہ ایک ایسا کمیشن بنایا جائے جو اس بات کی تحقیقات کرے کہ حمود الرحمن کمیشن رپورٹ کو آج کیوں اچھالا جا رہا ہے،،انہوں نے والدین سے ہاتھ جوڑکر اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو بانی پی ٹی آئی کی انتشاری سیاست سے علیحدہ رکھیں کیونکہ پی ٹی آئی متشدد والی جماعت ہے اور جس کے ذہن میں ایک اور نو مئی جیسا پلان نظر آتا ہے۔