ایک نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےوالدین کوخراج تحسین پیش کیاہے۔
تفصیلات کےمطابق والدین کےعالمی دن پروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےاپنےپیغام میں کہاکہ آج والدین کی بے لوث محبت اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ والدین کی محبت کو سال کے 365 دن خراج تحسین پیش کیا جانا چاہئے۔بیٹی اور ماں کی حیثیت سے والدین کے پیار ومحبت اور رہنمائی کی ضرورت کا بخوبی احساس ہے۔
مریم نوازنےمزیدکہاکہ ذمہ دار شہری بنانے کے لیے والدین غیر مشروط محبت، پیار اور دیکھ بھال کے ساتھ پرورش کرتے ہیں۔ میں تمام والدین کی انتھک کوششوں اور قربانیوں پر سلام پیش کرتی ہوں اور شکریہ ادا کرتی ہوں۔