پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی
کیپشن: Marginal drop in prices of petroleum products

ایک نیوز:پیٹرولیم مصنوعات مزید سستی ہو گئیں ، وزارت خزانہ نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے فی لیٹرکمی کردی گئی ۔
 پہلے تو عوام کی خوشیوں کا ٹھکانہ نہ رہا ، جب وزیراعظم ہائوس کی جانب سے اعلان ہوا کہ پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 40 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 90 پیسے کمی کی منظوری دی گئی ہے تاہم بعد میں یہ اعلان غلط قرار دیدیا گیا اور پھر وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہوا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جون سے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے فی لیٹرکمی کردی گئی ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 268 روپے 36 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 270 روپے 22 پیسے مقرر کی گئی ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل 3 روپے 88 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کے بعد 157 روپے 29 پیسے فی لیٹرہو گیا ہے۔
 قیمتوں میں کمی کے باوجود پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی 60 روپے فی لیٹر برقرار رہے گی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے کے بعد سے شروع ہوگیا جو پندرہ جون کی رات بارہ بجے تک ہوگا۔