سونےکی قیمت میں بڑی کمی

سونےکی قیمت میں بڑی کمی
کیپشن: Big drop in gold price

ایک نیوز:مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہونےسے سونا 2 لاکھ 40 ہزار 300 روپے فی تولہ ہوگیا۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 1200 روپے کی کمی ہونےسے10 گرام سونا 2 لاکھ 6 ہزار 19 روپے کا ہوگیا ۔

 عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر کی کمی سے 2326 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 80 روپے کی کمی سے 2 ہزار 820 روپے ہوگئی    ۔