ڈاکٹررابیل اسلم مس پاکستان ،عثمان جنجوعہ مسٹر پاکستان ورلڈمنتخب 

ڈاکٹررابیل اسلم مس پاکستان ،عثمان جنجوعہ مسٹر پاکستان ورلڈمنتخب 
کیپشن: Dr. Rabeel Aslam Miss Pakistan, Usman Janjua Mr. Pakistan World Selection

ایک نیوز: (معین زبیر)امریکی نژادپاکستانی شہری ڈاکٹررابیل اسلم2024کی نئی مس پاکستان منتخب جبکہ مسٹرپاکستان ورلڈکاٹائٹل عثمان جنجوعہ نےجیت لیا۔
تفصیلات کےمطابق مس پاکستان مقابلوں کی تاج پوشی کی تقریب لاہور کے مقامی ہوٹل میں سجائی گئی۔جس میں پاکستان کی سب سے خوبصورت لڑکیوں اور لڑکوں کے 8 ناموں کا اعلان کیا گیا۔

لڑکیوں کے مقابلے میں مس پاکستان گلوبل کاٹائٹل وردہ منیرراؤکےنام رہا،مس پاکستان ورلڈ وجیہہ احسان، ڈاکٹر رابیل اسلم  مس پاکستان، مس پاکستان یونیورسل کوکب محمود اور مس پاکستان گلوبل کا تاج مہوش بٹ کے حصے میں آیا ۔
لڑکوں کے ٹائٹل جیتنے والے مسٹر پاکستان ورلڈ عثمان جنجوعہ اور مسٹر پاکستان یونیورسل علی جاوید کو میڈلز پہنائے گئے۔
  تقریب کی منتظم مس پاکستان ورلڈ سونیا احمد کا کہنا تھا کہ اس طرح کے مقابلوں کو دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی پذیرائی ملنی چاہیے۔