حکومت نےبجلی کی قیمت میں مزیداضافہ کردیا

Jun 01, 2024 | 13:21 PM

ایک نیوز:حکومت نےبجلی کی قیمت میں مزید 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا۔
نیپرا کے فیصلہ کے مطابق بجلی کی قیمت میں 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ کا اضافہ منظور کیا گیا ہے،بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق جون جولائی اور اگست 3 ماہ کے لئے ہو گا ۔

جون میں صارفین سے 1.90روپے فی یونٹ وصول کئے جائینگے جبکہ جولائی میں 93پیسے اور اگست میں بھی 93پیسے فی یونٹ وصول کئے جائینگے ۔نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بجھوا دیا۔وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ہوگا۔

مزیدخبریں