2023 میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون

2023 میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون
کیپشن: 2023 میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون
سورس: 2023 میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون

 ایک نیوز :جنوری سے مئی 2023 کے دوران دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے فونز میں آئی فونز کے اسمارٹ فونز ر ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق درحقیقت ایک سے 4 نمبر پر سب سے زیادہ فروخت ہونے والے اسمارٹ فونز ایپل کے تیار کردہ ہیں۔
اس عرصے میں آئی فون 14 پرو میکس دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون ثابت ہوا۔اس کے بعد آئی فون 14 پرو دوسرے، آئی فون 14 تیسرے جبکہ آئی فون 13 چوتھے نمبر پر موجود ہے۔گلیکسی ایس 23 الٹرا 5 ویں اور آئی فون 14 پلس چھٹے نمبر پر سب سے زیادہ فروخت ہونے والا فون رہا۔