ایک نیوز :بھارت کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنے انسٹاگرام پر عابدہ پروین اور نصیبو لال کا گانا گانے کی ویڈیو پوسٹ کی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
تفصیلات کےمطابق اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ بعض اوقات اچھے لمحات اچانک رونما ہوجاتے ہیں، وہ ایک کام کیلئے ڈبنگ اسٹوڈیو گئی تھیں اور وہ خود کو اپنے پسندیدہ ترین گانے کو گانے سے باز نہیں رکھ سکیں۔انہوں نے پاکستانی گلوکارواؤں عابدہ پروین اور نصیبولال کا مشہور گانا ’تو جھوم‘ گایا جسے کوک اسٹوڈیو نے ریلیز کیا تھا۔
#WATCH : Actress Parineeti Chopra sings Pakistani singer Abida Parveen's "Tu Jhoom" in the new video.#TuJhoom #ParineetiChopra #parineeti #Bollywood #BollywoodCelebrities #Bollywoodactress #latestsong #LatestNews #latest @ParineetiChopra #EntertainmentNews #entertainment pic.twitter.com/Q3dhr8LZrI
— upuknews (@upuknews1) June 1, 2023
وڈیو پوسٹ ہوتے ہی جہاں سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے اداکارہ کی تحسین کی گئی وہیں شوبز ساتھی فنکاروں نے بھی ان کی تعریف کی ہے۔پرینیتی چوپڑا ایک باصلاحیت ادکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک گلوکارہ بھی ہیں اور انہوں نے ہندوستانی کلاسیکل میوزک کی باقاعدہ تعلیم حاصل بھی کی ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ بالی وڈ کی متعدد فلموں کیلئے گانے گاچکی ہیں اور فلم ’کیسری‘ کے مشہور گانے ’تیری مٹی‘ میں بھی ان کی آواز شامل ہے۔