پولیو ٹیم پر حملے میں شہید ہونیوالے اہلکارثاقب الرحمان کی نماز جنازہ ادا

Jun 01, 2023 | 18:56 PM

ایک نیوز :شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے سپاہی ثاقب الرحمان کی نماز جنازہ اداکردی گئی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مردان کے 25 سالہ سپاہی ثاقب الرحمان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، سپاہی ثاقب الرحمان گذشتہ روز پولیو ٹیم پر حملے کے دوران دہشت گردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے تھے، سپاہی ثاقب الرحمان نے جان کی قربانی دیتے ہوئے پولیو ٹیم کے تمام ارکان کی حفاظت کو یقینی بنایا، سپاہی ثاقب الرحمان شہید کو نماز جنازہ کے بعد پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔
شہید کی نماز جنازہ میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران، سپاہیوں، سول سرکاری افسران، شہید کے لواحقین اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ترجمان کے مطابق مسلح افواج وطن کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں، اور سخت جدوجہد سے حاصل کئے گئے امن کو خراب کرنے نہیں دیں گے، یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور دہشت گردی کے خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے عزم کو مزید مضبوط کریں گی۔

مزیدخبریں