9مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواستیں خارج

9مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواستیں خارج

ایک نیوز : لاہور ہائیکورٹ 9مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواستیں خارج  کردی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے۔  عدالت نے حسن اویس اور افضال پاہٹ  کی  درخواستوں پر کلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا. پنجاب حکومت کے وکیل نے درخواستوں کی مخالفت اور انہیں ناقابل سماعت قرار دیا تھا. درخواستوں میں  9 مئی کے واقعات پر جوڈیشل انکوائری کرنے اور جے آئی ٹی کی تشکیل کی استدعا کی گئی تھی۔

درخواست گزاروں کی جانب سے 9 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی استدعا کی تھی جبکہ سرکاری وکیل نے درخواستوں کی مخالفت کی تھی۔