جھوٹ گھڑنےوالےنے9 مئی کا ملبہ بھی کارکنوں، رہنماؤں پر ڈال دیا،مریم اورنگزیب

Jun 01, 2023 | 16:35 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جھوٹ گھڑنے والے نے 9 مئی کا ملبہ بھی کارکنوں، رہنماؤں پر ڈال دیا۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ہر غلط کام خود کیا، ہر بار پکڑے جانے پر الزام دوسروں کو دیا، فسادی کے بھڑکانے پر پاکستان کو جلایا، قومی وقار ، شہدا کی بے حرمتی کی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہی کام اس نے فارن فنڈنگ کا ملبہ پارٹی رہنماؤں پر ڈال کر کیا،  1 کروڑ نوکری، 50 لاکھ گھر، سائفر، تاریخی کرپشن کا ملبہ دوسروں پر ڈالا، یہ وہ شخص ہے جس نے آئین، قانون، امانت کی ہر لکیر پارکی۔

 وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کارکنوں، رہنماؤں کے دل، ذہن نفرت کے زہر سے بھر کر سانحہ 9 مئی کرایا، اب جھوٹ بول رہا ہے کہ میں ذمہ دار نہیں، یہ ہے وہ محسن کشی جس پر سب لوگ چھوڑ چھوڑ کر جارہے ہیں۔

مزیدخبریں