ایک نیوز: تھانہ سرور روڈ کینٹ جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کیس میں عدالت نے 20 پی ٹی آئی کارکنان کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق انسداد دھشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نےپی ٹی آئی کارکنوں کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔ تفتیشی افسر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملزمان کی شناخت نہیں ہو سکی ہے،شناخت نہ ہونے پر عدالت نے مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا ہے۔
ملزمان کو تھانہ سرور روڑ کینٹ کے مقدمہ نمبر 97/23 میں گرفتار کیا گیا تھا ،ملزمان پر شیر پاؤ پل پر سڑک بلاک کرکے جلاؤ گھیراؤ کا الزام تھا ۔تفتیشی افسر نے کہا کہ شناخت پریڈ میں ملزمان کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس کی جانب سے استدعا کی گئی کہ ملزمان کو ماندہ سے ڈسچارج کر دیا جائے ۔
ملزمان میں حسن جہانزیب، خالد محمود ، شاہد محبوب ، فرحان رؤف ،محمد عبداللہ ، کاشف نور، محسن فاروق ، عثمان ، محمد عمر، حسن طارق ، طحہ خالد، فہد مسعود ، میاں فاروق، اکمل خان، ذویان لقمان ،محمد شعیب ،عمر فاروق٫احمد حسن،ابو بکر اور وقاص احمد شامل ہیں