محسن نقوی کی ہدایت: سرکاری ہسپتالوں میں پرائمری انجیو گرافی میں 67 فیصد اضافہ

محسن نقوی کی ہدایت: سرکاری ہسپتالوں میں پرائمری انجیو گرافی میں 67 فیصد اضافہ
کیپشن: Mohsin Naqvi's directive: 67% increase in primary angiography in government hospitals

ایک نیوز: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ پنجاب کے ہسپتالوں میں پرائمری انجیو گرافی پر پیشرفت جائزہ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محسن نقوی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں 5ماہ میں 5534 پرائمری انجیو گرافی کی گئیں۔ 9 سرکاری ہسپتالوں میں مارننگ شفٹ میں 3113 اور نائٹ میں 1866پرائمری انجیو گرافی ہوئیں۔ 9 سرکاری ہسپتالوں میں وزیراعلیٰ محسن نقوی کے حکم کے بعد 67فیصد پی سی آئی میں اضافہ ہوا۔ 

ہر سرکاری ہسپتال میں انجیو گرافی / انجیو پلاسٹی کا ٹارگٹ مقرر کرنے کی تجویز کاجائزہ لیا گیا۔ 

محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ پبلک سیکٹر ہسپتالوں میں عوام کو ہارٹ سے متعلق ایمرجنسی کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ 

صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اکرم، صدرپاکستان سوسائٹی آف انٹرنیشنل کارڈیالوجی ڈاکٹر زبیر اکرم،سیکرٹری صحت، ڈاکٹر فرقد عالمگیر، ڈی جی ریسکیو 1122 اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔