ایک نیوز: عمران خان کی گرفتاری پر پرتشدد احتجاج کے بعد 9 مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماء اعجاز چوہدری سے دوران ریمانڈ پستول برآمد کرلیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایک سیاسی جماعت کے سربراہ کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے 9 مئی کو پرتشدد احتجاج اور عسکری و نجی املاک پر حملے کئے گئے تھے۔ جس کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے ۔پولیس نے 9مئی کے واقعات پر گرفتار پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری کے ریمانڈ کے دوران ان سے پستول برآمد کرلی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اعجاز چوہدری سے برآمد پستول فارنزک لیب بھجوا دیا گیا، اعجاز چوہدری نے 9 مئی کو مسلح ہوکر احتجاج کیا تھا۔پولیس کے مطابق پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ بھی کروایا گیا ہے۔