ایک نیوز: سابق مشیر برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر کے بھائی کو اغواء کر لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق شالیمار پولیس نے مغوی مرزا مراد اکبر کے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مرزا مراد اکبر کے بیٹے کے کہنے پر اسلام آباد پولیس افسران اور رینجرز اہلکاروں پر مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ مرزا مراد اکبر 28 مئی کو انکے گھر سے اغواء کیا گیا ہے۔اسلام آباد پولیس رینجرز اور اینٹی ٹیررسٹ سکاڈ کی وردیوں میں اغواء کیا گیا۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا ہےکہ اغواء کاروں میں سول کپڑوں میں بھی لوگ شامل تھے۔پولیس آفیشل اور سول کپڑوں میں ملبوث افراد ملازمین کو حراساں کرتے رہے۔